یوم آزادی پر پولیو وائرس کے خاتمہ کا عزم کر تے ہیں ، عائشہ رضا

 یوم آزادی پر پولیو وائرس کے خاتمہ کا عزم کر تے ہیں ، عائشہ رضا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو، عائشہ رضا فاروق نے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم کرتے ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں یوم آزادی پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں عائشہ رضافاروق نے نیشنل منیجر کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ عائشہ رضافاروق نے کہا کہ یومِ آزادی قربانی، عزم اور یکجہتی کی یاد دلاتا ہے ، پاکستان کو پولیو سے نجات دلانا آزادی کے سفر کا اہم تسلسل ہے ، پو لیو معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر دیتا ہے ، پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں