عبدالعلیم خان کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، والدہ سے ملاقات

  عبدالعلیم خان کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، والدہ سے ملاقات

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان گزشتہ روز شہید میجر زیاد سلیم کی رہائشگاہ پر گئے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی اور اُن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

میجر زیاد سلیم بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے ۔ وہ تین بھائی پاک فوج میں افسر ہیں جبکہ والد محترم بریگیڈیئر سلیم بھی2005 میں وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہید کی ماں ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ یوم آزادی پر وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قومی ہیروز کو یاد رکھنا ہمارا اولین فرض ہے جنہوں نے ملکی سلامتی اور ہمارے تحفظ کے لیے اپنے بچوں کو یتیم کیا اور وہ بلا شبہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر بگھور بھی ان کیساتھ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں