سویٹ ہوم کے طلبا کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تعاون کرینگے : چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے معرکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ممبر ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ سی ڈی اے طلعت محمود کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔
پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان اور سی ڈی اے کی سی بی اے کے جنرل سیکر ٹری چودھری یاسین نے پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تحریکِ آزادی کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔انہوںنے سویٹ ہوم کی بچوں کو تعلیم، رہائش اور دیکھ بھال فراہم کرنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے قوم کی خدمت کا عظیم فریضہ قرار دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سی ڈی اے پاکستان سویٹ ہوم کے طلبا کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گا ۔دریں اثنا چیئر مین سی ڈی اے نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا ئیں ۔انکی ہدایت پر 19 صفرکو چہلم کے جلوس کے موقع پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سخت انتظام کیا گیا ، جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ، ان اقدامات کی بدولت کو ئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔