تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود ر ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

 تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود ر ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پوٹھوہار ریجن میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر کمشنر آفس راولپنڈی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممکنہ بارشوںکے پیش نظر اقدامات،نالہ لئی اور دیگر ندی نالوں کے اطراف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا حساس مقامات پر ریسکیو ٹیموں اور ایکوئپمنٹ کی موجودگی یقینی بنائی جا ئے ۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ریزرو کے طور پر مزید ریسکیو و ریلیف ایکوئپمنٹ راولپنڈی ڈویژن کو فراہم کر دئیے ہیں ۔ تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود ر ہے ، کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ پوٹھوہار ریجن میں پرائیویٹ ڈیمز کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں