ڈبلیو ڈبلیو ایف کی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے کامیاب معرکہ حق سیمینار اور جشن آزادی کے حوالے سے تقریب منعقدکی گئی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی، کیک کاٹا گیا اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کی گئی۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چودھری سالک حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ قوم مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔ چند ماہ قبل پاکستان نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی جب ہماری مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا، یہ معرکہ محض ایک فوجی فتح نہیں بلکہ اس نظریے کی فتح تھی جس پر پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ سیکرٹری WWFذوالفقار احمد، ڈی جی نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے طلبا کو انعامات اور شیلڈز پیش کیں۔