ایس اے پی انوویشن ڈے پر تقریب کا انعقاد
اسلام آباد(دنیا رپور ٹ ) ایس اے پی کی جانب سے بزنس سوئٹ انوویشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صارفین، شراکت داروں اور صنعتی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد انٹرپرائز مینجمنٹ میں ایپلیکیشنز، ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی انقلابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ ایس اے پی کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے پاکستان، بحرین، عراق اور افغانستان ثا قب احمد نے خطاب کیا ۔