این ایس پی پی میں مصنوعی ذہانت پر تیسری سالانہ کانفرنس

  این ایس پی پی میں مصنوعی ذہانت پر تیسری سالانہ کانفرنس

اسلام آباد ( دنیارپور ٹ ) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام لاہور میں تیسری سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع مصنوعی ذہانت کا عوامی پالیسی اور حکمرانی میں کردار تھا۔

کانفرنس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور شاہد جاوید برکی انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی نے NSPP کے ساتھ تعاون کیا ۔ احسن اقبال وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی افتتاحی اجلاس کے مہمانِ خصوصی ، مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی مہمانِ اعزازتھے ، ڈاکٹر محمد جمیل آفاقی ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ، ڈاکٹر نوید الٰہی، ڈین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی ، ڈاکٹر سعید شفقت، بانی ڈائریکٹر، سینٹر فار پبلک پالیسی اینڈ گورننس ،مجیب الرحمٰن چیف ایڈیٹر، حفیظ اللہ نیازی تجزیہ کار اور ڈاکٹر سعید الٰہی نے شرکت کی ۔ احسن اقبال نے ان اقدامات کا جائزہ پیش کیا جو حکومت پہلے ہی اٹھا چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں