دعوت اسلامی کا اجتماع میلاد فیضان مدینہ جی الیون مرکز میں جمعہ کو ہو گا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) دعوت اسلامی کے تحت اجتماع میلاد فیضان مدینہ جی الیون مرکز اسلام آباد میں جمعہ 5ستمبر کو نماز عشاء کے بعد شروع ہو گا اور نماز فجر تک جاری رہے گا۔
اس سال 1500سالہ عید میلاد النبیؐ منانے کی تیاریاں بھی جوش وجذبے سے جاری ہیں۔ اجتماع میں اصلاح اعمال ذکر و نعت اور ایمان افروز بیانات کا سلسلہ جاری رہے گا۔