آر ڈی اے کا آ پریشن ، درجنوں تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات مسمار
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات ، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔۔۔
یہ آپریشن جراحی سٹاپ سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ آفس تک اور جی ٹی روڈ پر سواں پل سے ہمراہی بس سٹینڈ تک کیا گیا، جہاں درجنوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کومسمار کر دیا گیا ۔ ڈی جی آر ڈی اے نے انفورسمنٹ سکواڈ کو ہدایت کی ہے کہ تمام تجاوزات، غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments