بھارہ کہو،بھابی کا قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار
بھارہ کہو(نمائندہ دنیا )تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں گھریلو رنجش پر اپنی بھابی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار۔۔۔
آئی جی کے احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیومن ریسورسز اور جدید تکنیکی سائنسی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم غلام عباس ولد حق نواز کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ 8 ستمبر کو شام تقریباً 5 بجے گھریلو رنجش پر ملزم نے اپنی بھابی مناہل الطاف پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔