پاکستان سنگل ونڈو اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ منصوبہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان سنگل ونڈو کے خدیجہ ویمن انٹر پرینیورشپ پروگرام نے سیالکوٹ میں حالیہ آن سائٹ ایونٹ منعقد کیا، جس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری کی گئی۔
ایونٹ میں کاروباری خواتین کو سرحدی تجارت، ای-کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کسٹمز کے طریقہ کار، مالی وسائل تک رسائی، سبز اور پائیدار تجارت میں نئے مواقع کے بارے میں تربیت دی گئی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ایکسپورٹ کیلئے بڑھا سکیں۔ پی ایس ڈبلیو نے خدیجہ پروگرام کے ذریعے خواتین کی عالمی منڈیوں میں شرکت کو فروغ دینے کیلئے سرحدی تجارت کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کی کوششیں کی ہیں۔ یہ پروگرام کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تربیت اور تجارتی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر مریم نعمان صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ بطور چیف گیسٹ موجود تھیں، انہوں نے پروگرام کی تعریف کی۔