راولپنڈی،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 21گرفتار
مختلف علاقوں میں کارروا ئیوں کے دوران53لٹر شراب اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت 21 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔سول لائنز پولیس نے دھوکا دہی کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری جبکہ چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری کو گرفتار کیا ،صادق آباد پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ بنی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 4 افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ 13 افراد کو حراست میں لے کر53 لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا ۔ کارروائیاں تھانہ بنی،چکلالہ، ٹیکسلا،کلرسیداں، گوجرخان، صدربیرونی، صدرواہ اورروات کے علاقوں میں کی گئیں۔