مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایوانوں کی بجلی بند کردینگے، واپڈا یونین
نجکاری کیخلاف احتجاج جاری ،ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرینگے ،جلسہ سے مقررین کا خطاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) واپڈا کے ایک لاکھ پچاس ہزار ملازمین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے جھنڈے تلے متحد ہیں،اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھنے اور ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونین آفس آئیسکو کمپلیکس مریڑ حسن احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یونین عہدیداروں نے کیا۔ جلسے میں راولپنڈی کینٹ سرکل کے چیئرمین قمر فاروق ، عامر سہیل، زاہد زمرد اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ مقررین نے خبردار کیا کہ نجکاری کے خلاف ان کی یہ تحریک جاری رہے گی،حکومت اگر اپنے عوام دشمن اور مزدور دشمن اقدام سے باز نہ آئی تو حکومتی ایوانوں کی بجلی بند کر دی جائے گی۔