قبضہ مافیا،منشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح، آرپی او مردان
ٹریفک مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنائیں گے، شہری تعاون کریں، گفتگو
مردان(خورشیدوہاب )آرپی او مردان ملک ربنواز نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل اولین ترجیح ہے ، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی اور منشیات خصوصاً آئس کے کاروبارمیں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور شہر میں غیر ضروری یو ٹرن ختم کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے ۔ شہر میں تیز رفتار گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کے لیے ایک نیا میکنزم تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اہم چوکوں اور مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے غیرضروری دباؤ کو کم کیا جا سکے ۔