مصدق ملک کی زیرِ صدارت فلم وسینما بحالی کمیٹی کا پہلا اجلاس
فلم سازی، تقسیم، نمائش سے متعلق موجودہ ریگولیٹری ڈھانچوں کا جائزہ پاکستا نی سینما ثقافتی اظہار، تخلیقی معیشت، قومی بیانیے کے فروغ کا اہم ذریعہ،وفاقی وزیر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی زیرِ صدارت وزیرِاعظم کی فلم و سینماکی بحالی سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان اور وزارتِ اطلاعات و نشریات اور وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فلم سازی، تقسیم اور نمائش سے متعلق موجودہ ادارہ جاتی و ریگولیٹری ڈھانچوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کے سینما کو ثقافتی اظہار، تخلیقی معیشت اور قومی بیانیے کے فروغ کا اہم ذریعہ قرار دیا اور زور دیا کہ پالیسیوں کو عالمی فلمی رجحانات کے مطابق ڈھالا جائے ،ایسی فلموں کی سرپرستی کی جائے جو پاکستان کی متنوع ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔