راولپنڈی:ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی میں ملوث 16ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی میں ملوث 16ملزم گرفتار کر لئے جبکہ 6ملزمان کو گرفتار کر کے 55لٹر شراب برآمد کی گئی۔
تھانہ سٹی پولیس نے 15لٹر، گوجرخان پولیس نے 15لٹر، واہ کینٹ پولیس نے 15لٹر، نصیرآباد پولیس نے 10لٹر شراب برآمد کی۔ ادھر 2منشیات سپلائرکو گرفتار کر کے 13کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ آر اے بازار پولیس نے بڑے منشیات سپلائر سے 12کلو گرام، چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 320گرام چرس برآمد کی۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔