اسلام آباد،چوریوں میں ملوث 2خواتین سمیت 3ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گھریلو چوریوں میں ملوث ایک گروہ کے 3ارکان کو گرفتار کر لیا جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔
کارروائی تھانہ مارگلہ پولیس نے کی، گرفتار ملزمان کی شناخت شبانہ عرف بگو، مسمات آمنہ اور شیر عرف شیرو کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ چاندی کے برتن، لیمپ اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا جس کی مالیت تقریباً 80لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔