ممکنہ برفباری، ڈی ڈی ایم اے کی ہنگامی فرضی مشقیں

ممکنہ برفباری، ڈی ڈی ایم اے کی ہنگامی فرضی مشقیں

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مری کے زیرِ اہتمام موسمِ سرما 2025-26 ء کے دوران متوقع برف باری کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہنگامی فرضی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔

 ان مشقوں کا مقصد شدید موسم یا برف باری کے دوران پھنسے ہوئے شہریوں تک بروقت رسائی، ان کی محفوظ مقامات تک منتقلی، فوری امداد اور شیلٹر کی فراہمی کے عمل کو جانچنا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامران صغیر، تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان، افسران اور عملہ موجود تھے ۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122، سٹی ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، پنجاب ٹورزم اسکواڈ، محکمہ ہائی وے ، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، محکمہ موسمیات، محکمہ تعلیم، میونسپل کارپوریشن، واپڈا سمیت دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹس نے اپنے دستیاب وسائل کے ساتھ عملی طور پر حصہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں