قومی مقابلہ حسنِ نعت، سید احمد علی کی پہلی پوزیشن، گولڈ میڈل جیت لیا

قومی مقابلہ حسنِ نعت، سید احمد علی کی  پہلی پوزیشن، گولڈ میڈل جیت لیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) رسولِ پاکؐ سے والہانہ عشق اور ختمِ نبوت پر کامل یقین مسلمان ہونے کیلئے لازم ہے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سالانہ 19ویں قومی مقابلہ حسنِ نعت کی فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین عبد القیوم ترازی نے کیا، کشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سے منتخب کیے گئے 135ثناء خوانوں کے درمیان مقابلے کے بعد کے 80ججز کی کمیٹی نے ممتاز ثناء خوان شیخ عبد الغنی،محمود احمد اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹ گرام بن زیب خان جدون کی سرپرستی میں واہ کینٹ کے سید احمد علی کو پہلی پوزیشن دیتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ کے اعزاز کے ساتھ موٹرسائیکل کا حقدار قرار دیا۔

راولپنڈی کے خطامہ صابری نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے لیپ ٹاپ اور مانسہرہ کے اویس قرنی نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 10000روپے کیش انعام حاصل کیا۔، 12سال سے کم عمر کے بچوں کی کیٹیگری میں راولپنڈی کے مزمل نے اول پوزیشن، لیپ ٹاپ حاصل کیا اور پاک جونئر سکول اینڈ کالج فیصل آباد سے منتخب ہونے والے طلب فخر عباس اور راولپنڈی کے حسن حسین نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمسن بچیوں کے مقابلے میں ویسٹریج کی آمنہ کی اول پوزیشن آئی جسے سونے کے بُندے دئیے گئے، 14دیگر بچیوں کو حسنِ کارکردگی کی بنا پر جج صاحبان سونے کے ٹاپس کا حقدار قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں