شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں،آئی جی

شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں،آئی جی

علی ناصر رضوی کا تھانہ کھنہ کا دورہ ،عوامی سہولیات کا جائزہ لیا ،فوری احکامات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز تھانہ کھنہ کا دورہ کیا، ایس پی سواں زون خرم اشرف اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی نے تھانے میں عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں سپیشل انیشی ایٹیو پو لیس سٹیشنز پروٹوکول کو نافذ کیا جائے، تمام تھانہ جات عوام کی سہولت اور فوری مدد کیلئے ہیں، تھانوں میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیں، تھانے میں کھڑے موٹرسائیکل، گاڑیاں اور دیگر مال مقدمہ فی الفور مرکزی مال خانہ میں بھیجی جائیں، آئی جی نے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈائریکٹر انیشی ایٹوز کے ساتھ بھی میٹنگ کی، جس میں انہوں نے پولیس فورس کے انتظامی امور، افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، ان کی استعدادِ کار میں اضافے، جدید تربیتی پروگراموں، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، عوامی خدمت کے معیار میں بہتری اور جاری اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں