معصوم اور بے گناہ جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت سانحہ، خرم نواز
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ جانوں کا ضیاع ایک ناقابل برداشت سانحہ ہے جس پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے ایسے واقعات ملکی سلامتی پر براہ راست حملہ اور معاشرتی سکون برباد کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔