راولپنڈی چیمبر کے وفد کی ازبک وزیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر کے صدر عثمان شوکت کی قیادت میں وفد نے تاشقند ازبکستان میں سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے نائب وزیر شوروخ گلوموف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں باہمی کاروباری روابط بڑھانے، تجارتی وفود کو سہولت فراہم کرنے اور اہم شعبوں خاص طور پر سیاحت اور ٹیکنالوجی میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر غور کیاگیا۔