ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز اور کمیونی کیشنز ریسرچ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز اور  کمیونی کیشنز ریسرچ کے درمیان  مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان اور کمیونی کیشنز ریسرچ سٹریٹیجیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔

جس کے تحت دونوں ادارے اشتہارات، پبلک ریلیشنز اور ایڈووکیسی پر مبنی منصوبوں میں باہمی تعاون کریں گے جبکہ فریقین علم، تجربات اور جدید ٹولز کا باہمی تبادلہ جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کے تیزی سے بدلتے میڈیا منظرنامے میں جامع اور جدید کمیونی کیشن حکمتِ عملیاں تیار کی جاسکیں۔ ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان کے نمائندے عمران ارشاد نے کہا کہ یہ شراکت تخلیقی سوچ اور مقصدکو یکجا کرتی ہے۔ کمیونی کیشنز ریسرچ سٹریٹیجیز کے سی ای او انیق ظفر نے کہا اشتراک کے ذریعے ہم اپنے کلائنٹس کو مزید مربوط، تحقیق پر مبنی اور اثر انگیز حل فراہم کر سکیں گے جو حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں