اسلام آباد، 24گھنٹے میں ڈینگی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔
سرویلنس رپورٹ کے مطابق اس سے قبل چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں صرف 8کیسز رپورٹ ہوئے، تمام کیسز کا تعلق دیہی اسلام آباد کے علاقوں سے ہے، گزشتہ روز 594گھروں اور رہائشی مقامات پر سپرے کیا گیا جبکہ 815ہائی رسک زونز میں فوگنگ کی گئی۔ اس وقت 22مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔ شہر بھر میں مجموعی طور پر 29,241مقامات کی انسپکشن مکمل کر لی گئی، لاروا تلفی کے دوران 80مقامات پر لاروا پازیٹیو اور صرف 2پر نیگیٹو پایا گیا۔