پاک اردن تعلقات کی بہتری کیلئے اقدامات قابل تحسین، سینیٹر حافظ عبدالکریم

پاک اردن تعلقات کی بہتری کیلئے  اقدامات قابل تحسین، سینیٹر حافظ عبدالکریم

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ مذاکرات میں دفاعی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیئے جانے کو انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔

 بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان عسکری تعاون، مشترکہ تربیتی پروگرام، انٹیلی جنس تعاون اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط ہوں گی بلکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں