مؤثر پالیسیاں، معیشت بہتری کی طرف گامزن، گورنر کنڈی

مؤثر پالیسیاں، معیشت بہتری کی طرف گامزن، گورنر کنڈی

پاکستان کاروبار کیلئے موزوں ،سی او کلب کی سالانہ ایوارڈ تقریب سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کہا کہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کا حامل ہے اور ملک کے پاس شاندار ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے باعث معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او کلب پاکستان نے کی سالانہ ایوارڈز تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں نیوٹیک کی چیئرپرسن گُلمینہ بلال کو پاکستان کی بہترین چیف ایگزیکٹو آفیسر کا ایوارڈ دیا گیا۔ عاطف حنیف ، ڈاکٹر روبینہ خلجی اور حسن رضا کو بھی مختلف کیٹیگریز میں اعزازات سے نوازا گیا۔ گورنر نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔ تقریب میں اعجاز نثار، امریکی قونصل جنرل پشاور تھامس ایکرٹ، مشیر خزانہ پختونخوا مزمل اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں