مری ،ناقص انتظامات پر 3فوڈ پوائنٹس بند ،مال کو جرمانہ

 مری ،ناقص انتظامات پر 3فوڈ پوائنٹس بند ،مال کو جرمانہ

معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا مری کا دورہ،معیاری خوراک کی فراہمی کی ہدایت

مری(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب سلمیٰ بٹ کا مری کا دورہ،معاون خصوصی نے جھیکا گلی، مال روڈ، کارٹ روڈ، سنی بینک اور لاری اڈہ کے علاقوں میں مارکیٹوں کا معائنہ کیا،3 فوڈ پوائنٹس کو انتہائی ناقص انتظامات اور لال بیگوں کی موجودگی کی بنا پر بند کردیا،ایکسپائرڈ پروڈکٹس رکھنے کی بنا پر کیش اینڈ کیری کو 50 ہزار کا جرمانہ عائدکیا،سلمیٰ بٹ نے کہاکہ سیاحوں اورمقامی لوگوں کومعیاری خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں