چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،اہم منصوبو ں کا جائزہ
مارگلہ ایونیو کی توسیع منصوبے سمیت 17ایونیو، H-16 انٹرچینج بارے بریفنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،اہم منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مارگلہ ایونیو کی توسیع (این-فائیو تا ایم-ون) منصوبے سمیت 17th ایونیو، H-16 کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ان منصوبوں کے ڈیزائن سمیت مختلف تکنیکی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے ۔ اسلام آباد کو دنیا کا بہترین دارالخلافہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔