پاکستان ،سعودیہ میں آئی سی ٹی شراکت داری قابل ستائش:شزافاطمہ

پاکستان ،سعودیہ میں آئی سی ٹی شراکت داری قابل ستائش:شزافاطمہ

پاکستان کا ڈیجیٹل وژن سعودی وژن 2030کے اہداف سے ہم آہنگ ہے عالمی شراکت داروں ،نجی شعبہ سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی اپیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن فاطمہ خواجہ نے گزشتہ روزڈبلیوٹی ڈی سی کے سائیڈ لائنز پر سعودی عرب کے کمیشن برائے کمیونی کیشنز، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی (سی ایس ٹی) کے ڈپٹی گورنر عبداللہ عبدالرحمن المبدّل سے ملاقات کی ہے ، شزا فاطمہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات اور آئی سی ٹی شراکت داری کے مستحکم ہوتے ہوئے سفر کو سراہا،دونوں فریقین نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل وژن براہِ راست سعودی وژن 2030 کے اہداف AI، IoT، کلاؤڈ اور سمارٹ سٹی ایجنڈا سے ہم آہنگ ہے۔ دریں اثناوفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے گزشتہ روز ڈبلیوٹی ڈی سی کے ہائی لیول پلینری سیشن میں پاکستان کا پالیسی بیان پیش کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان گلوبل ساؤتھ میں ڈیجیٹل تعاون کی قیادت کر رہا ہے ،شزا فاطمہ نے عالمی شراکت داروں اور نجی شعبہ سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی اپیل کی، وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل مستقبل تبھی پائیدار ہوگا ،جب رسائی، استعمال اور افورڈیبیلٹی کے خلا کو مل کر پورا کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں