نوشہرہ، غیرت کے نام پر نئی نویلی دلہن قتل

نوشہرہ، غیرت کے نام  پر نئی نویلی دلہن قتل

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ پیر سباق کے نواحی علاقے غلاڈھیر میں غیرت کے نام پر نئی نویلی دلہن کو شوہر نے شدید تشدد کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔

 مقتولہ 17سالہ ثمینہ پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر ظالم شوہر مراد خان نے پہلے سنسار کرکے شدید تشدد کیا پھر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ علاقے کے لوگوں نے مقتولہ دوشیزہ ثمینہ خان کی چیخ وپکار سن کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے قاتل شوہر مراد خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں