رفاہ یونیورسٹی میں اسلامک فنانس کنورژن کے موضوع پر سرٹیفکیشن پروگرام اختتام پذیر
اسلام آباد(دنیارپورٹ ) رفاہ سینٹر آف اسلامک بزنس ، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد اور میزان بینک لمیٹڈ پاکستان نے کامیابی سے۔۔۔
تین روزہ سرٹیفکیشن پروگرام کا انعقاد کیا جس کا عنوان ’’ اسلامک فنانس کنورژن کو فعال کرنا: مائیکروفنانس اداروں کے لیے عملی چیلنجز اوران کا حل‘‘ تھا ۔ تربیتی پروگرام میں پاکستان بھر سے معروف مائیکرو فنانس بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں نمائندے موجود تھے ۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، جرنل آف اسلامک فنانس اکاؤنٹنسی کے ایڈیٹر، AAOIFI، اور RCIBکے پروفیسر شامل تھے ۔ میزان بینک کے نائب صدر شایان احمد بیگ نے بھی شر کت کی ۔