مری:ممکنہ برفباری، TDCPوریسکیو 1122کی فرضی مشقیں
لفٹ،کیبل کار میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو ،محفوظ مقام پر منتقل کرنیکا مظاہرہ
مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر برفباری سیزن کی تیاریوں کے سلسلہ میں چیئر لفٹ پتریاٹہ نیو مری کے مقام پر ٹی ڈی سی پی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 مری کے باہمی اشتراک سے فرضی مشقوں کا انعقادکیاگیا، فرضی مشقوں میں لفٹ/کیبل کار میں پھنسے سیاحوں /شہریوں کو ہائٹ ریسکیو ٹیکنیک کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، اسکے علاوہ میڈیکل ایمرجنسیز،فائر فائٹنگ کی عملی مشقیں بھی کی گئیں ،ڈپٹی جنرل منیجر ، ٹی ڈی سی پی معظم نذیر نے تمام محکموں کے سربراہان کی مشقوں میں خد مات کو سراہا۔ تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس نے دستیاب وسائل کے ساتھ ان فرضی مشقوں میں عملی طور پر حصہ لیا۔