اسلام آبادفوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،نومبرمیں 49فوڈ پوائنٹس سیل
1ہزار 218فوڈ پوائنٹس چیک ، خلاف ورزی پر 3.68 ملین روپے جرمانہ کیا گیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموںنے ماہ نومبر میں1 ہزار 218 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ، 3.68ملین روپے کے جرمانے عائد کیے ، 49فوڈ پوائنٹس سیل کیے ، 1085 نئے لائسنس جاری کئے ،17 ہزار 170کلو ڈیری اشیا ، 379 لٹر مشروبات ، 130کلو گوشت، 114کلو ایکسپائر اشیا ، 203 کلو ممنوعہ اجزا تلف کیے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی اشیاء کے 15 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ہیں ۔