فیض آباد ناکہ سے سپیڈ بریکرز ختم ،ٹریفک روانی بہتر

فیض آباد ناکہ سے سپیڈ بریکرز ختم ،ٹریفک روانی بہتر

سی ٹی او کی سپیڈ بریکرز کے باعث زحمت پر شہر یوں سے معذرت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) فیض آباد ناکے پر راتوں رات لگائے گئے سپیڈ بریکرز اکھاڑ دئیے گئے ، سپیڈ بریکرز کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل آ رہا تھا ،سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہاکہ سپیڈ بریکر ہٹانے کے بعد ٹریفک معمول پر آنے لگی ہے ،راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے تمام تر رش ایکسپریس وے پر منتقل ہو گیا ، ٹریفک میں خلل اور تکلیف پر سی ٹی اونے شہریوں سے معذرت کی۔ فیض آباد ناکے پر لگائے جانے والے سپیڈ بریکرز کے باعث گھنٹوں ٹریفک کے نظام کا معطل رہنا معمول بن گیا تھا۔جمعرات کی صبح ایکسپریس وے پر گلبرگ گرین تک گاڑیوں کی طویل لائنزلگ گئی تھیں اسکے علاوہ مری روڈ ، آئی جے پرنسپل روڈ ، ڈبل روڈ پر بھی گھنٹوں ٹریفک کا نظام معطل رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں