سپریم کورٹ آزاد کشمیرکی جانب سے ’’دنیا نیوز‘‘ کو ایوارڈ عطا
عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری ، شفافیت قابل تحسین، چیف جسٹس سعید اکرم
مظفرآباد (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں دنیا میڈیا گروپ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، عدالتی سرگرمیوں کی جامع، مؤثر اور ذمہ دارانہ کوریج پر دنیا نیوز کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سعید اکرم راجہ نے دنیا نیوز کو ایوارڈ پیش کیا جو ادارے کی جانب سے سینئر رپورٹر محمد اقبال نے وصول کیا۔ دنیا نیوز کو عدالتی تقاریب اور قانونی پیشرفت کی بروقت، مستند اور معیاری رپورٹنگ پر خصوصی شیلڈ دی گئی ،چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہاکہ عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری، درستگی اور شفافیت کا مظاہرہ قابل تحسین ہے ۔