شہری حکومت کی بحالی،جما عت اسلامی کا تحر یک چلانیکا اعلان

 شہری حکومت کی بحالی،جما عت اسلامی کا تحر یک چلانیکا اعلان

اسلام آباد کے ہر سیکٹرمیں مظاہرے کیے جا ئینگے ، نصر اللہ رندھاوا

 اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی اسلام آباد نے اختیار دو عوام کوبدل دو نظام کو  کے عنوان سے شہری حکومت کی بحالی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا، یہ فیصلہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا نے کی ،انہوں نے کہا تحریک کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے ،اسلام آباد کے ہر سیکٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شرو ع کیاجا ئیگا ،آ ج جمعہ کے روز گرینڈ احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کریں گے اورشہری حکومت کی بحالی کیلئے الیکشن کمیشن کا گھیراؤ بھی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں