اسلام آباد، ایک روز میں 2960گاڑیوں کو ایم ٹیگ جا ری
10پوائنٹس سے ابتک 52 ہزار 511گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ئے گئے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلام آباد میں گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، شہریوں کی سہولت کے لیے 10 پوائنٹس سے مجموعی طور پر 52ہزار 511گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا دیئے گئے ،گزشتہ ایک روز کے دوران 2960 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ،ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن نے کہا کہ شہری گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ/بک اور شناختی کارڈ کے ہمراہ با آسانی ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں، بغیر ٹیگ گاڑیوں کو روڑ پر چلنے سے روک دیا جائے گا۔