راولپنڈی 32:منشیات فروش گرفتار،41کلوچرس برآمد

  راولپنڈی 32:منشیات فروش گرفتار،41کلوچرس برآمد

کارروائیاں صدر واہ،روات، ٹیکسلا ،پیر ودہا ئی و دیگر علاقوں میں کی گئیں

راولپنڈی( خبر نگار)راولپنڈی پو لیس نے 32 منشیات سپلائر زکو گرفتارکرکے 41کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ صدر واہ پولیس نے چار منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 6کلو910گرام چرس، ریس کورس پولیس نے پانچ منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3کلو360گرام ، روات پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3 کلو340گرام ، ٹیکسلا پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3 کلو205گرام ، ایئر پورٹ پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر3 کلو130 گرام ، پیرود ہا ئی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3 کلو35گرام ، وارث خان پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر2 کلو880 گرام ، چکلالہ پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر2 کلو800 گرام ، نصیرآباد پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر2 کلو720 گرام ، رتہ امرال پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر2 کلو 200 گرام ، مورگاہ پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر2 کلو 60 گرام ، کلرسیداں پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 650 گرام ، گوجر خان پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 610 گرام ، دھمیال پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1کلو 360 گرام ، تھانہ سٹی پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 100 گرام چرس برآمدکی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں