مری:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ،500لٹر ملاوٹی دودھ تلف

 مری:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ،500لٹر ملاوٹی دودھ تلف

کارروا ئیاں لوئر مال ، کارٹ روڈپر کی گئیں ،ناقص دودھ بیچنے پر 4دکانیں سیل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری میں لوئر مال اور کارٹ روڈ پرملک شاپس کیخلاف کا رروا ئیوں میں تقریباً 500 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا اور ملاوٹ میں ملوث چار ملک شاپس کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے دکانیں سیل کر د یں ۔ ترجمان اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقام میں عوام اور سیاحوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، اسی سلسلے میں مختلف فوڈ پوائنٹس اور ملک شاپس کی چیکنگ کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ شہریوں اور سیاحوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں