ایس ایس پی انوسٹی گیشنز کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ، چیکنگ مزید سخت کرنیکی ہدایت

ایس ایس پی انوسٹی گیشنز کا ڈیوٹی پوائنٹس  کا دورہ، چیکنگ مزید سخت کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی انوسٹی گیشنز عثمان طارق نے مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے۔، تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں، انہوں نے مزیدکہا کہ تمام افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں