چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق نے ملاقات کی، مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود، بی آئی ایس پی پروگرامز کو مؤثر بنانے پر مشاورت بھی کی گئی۔
بلوچستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری، مستحق افراد تک شفاف طریقے سے امداد پہنچانے کے عزم کا اعادہ اور وفاق اور صوبوں کے درمیان سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔