اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 26افراد تھانے منتقل
355افراد، 167گھروں، 136موٹرسائیکل، 46گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گولڑہ، سبزی منڈی، کراچی کمپنی اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 355افراد، 167گھروں، 25دکانیں، 136موٹرسائیکل اور 46گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 26مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کر دیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔