فیض آباد:ایکسپریس ہائی وے کے دونوں لوپ ٹریفک کیلئے بند، ڈائیورشنز جاری

فیض آباد:ایکسپریس ہائی وے کے دونوں  لوپ ٹریفک کیلئے بند، ڈائیورشنز جاری

اسلام آباد (آن لائن) شہریوں کی سہولت اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے فیض آباد کے مقام پر آئی جے پی روڈ اور مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے کو ملانے والے دونوں لوپ ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔

 اور ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے شہری متبادل طور پر سٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو یا راولپنڈی مری روڈ سے کلب روڈ کے راستے سرینا چوک کے ذریعے اسلام آباد جا سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں