سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام، ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران و فیکلٹی کا دورہ سی ڈی اے

سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام، ایڈمنسٹریٹو  سروس کے افسران و فیکلٹی کا دورہ سی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 48ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پرابیشنری افسران و فیکلٹی نے منگل کے روز سی ڈی اے کے متعلق مطالعاتی دورہ کیا۔

 ممبر ایڈمن طلعت محمود اور دیگر نے خیرمقدم کیا۔ پرابیشنری افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچے، مختلف ونگز کے فنکشنز اور آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور اربن پلاننگ کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں