راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ مطلوب گروہ کے 2ارکان گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ کھنہ پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ مطلوب گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھانہ کھنہ اور ملحقہ علا قوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔