پہلی ٹیکنیکل نمائش ڈیزاسٹر ارلی وارننگ ٹیک ایکسپو آج سے شروع ہو گی
اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے زیراہتمام پہلی ٹیکنیکل نمائش ’’ڈیزاسٹر ارلی وارننگ ٹیک ایکسپو‘‘ (ڈی ای ڈبلیو ٹی ای) آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔
جو 11دسمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش کا مقصد نوجوانوں کو آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات اور جدید حل تلاش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔