ادارہ فروغ قومی زبان اور لوک ورثہ کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس

ادارہ فروغ قومی زبان اور لوک ورثہ  کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) ادارہ فروغ قومی زبان اور لوک ورثہ کے اشتراک سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس فارسی، تاجک ثقافتی ورثہ اور جنوبی ایشیا میں صوفیانہ تعلیمات کے عنوان سے ہوئی۔

کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر امبر یاسمین اور ڈاکٹر رابعہ کیانی، ڈاکٹر راشد حمید نے مقالات پیش کیے جب کہ تاجکستان کی جانب سے ڈاکٹر مبارک شاہ شمس، شاعرہ ثریا حسن سلطان، لکھاری صلاح الدین زادہ اور پروفیسر ضمیرہ غفور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں