جماعت اہل حرم پاکستان کی زیر اہتمام 13 ویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس

جماعت اہل حرم پاکستان کی زیر اہتمام  13 ویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ نعیمہ اسلام آباد میں منعقدہ 13 ویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ اسلامی تہذیب اس وقت نشانہ پر ہے۔

 سیدہ فاطمۃ الزہرا کی سیرت و کردار سے استفادہ کی ضرورت ہے، اس وقت امت مسلمہ کو جتنی وحدت کی ضرورت ہے اس میں اس طرح کے پروگرام بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، آج اسلامی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کی۔ جبکہ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر، محمد زبیر، ساجد علی نقوی، راجہ ناصر عباس، نورالحق قادری اور دیگر رہنماؤں علما کرام نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت کیلئے ہمیں تسلسل کیساتھ اسے بڑھانا ہو گا۔ کانفرنس میں متفقہ مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان سمیت پورے عالمِ اسلام میں یومِ خواتین کے طور پر سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ کا یومِ ولادت منایا جائے۔ شرکاء نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ جامعہ نعیمیہ سے فارغ ہونے والے حفاظ اور علماء اور مفتیان کی دستار بھی کروائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں