جائیداد کے تنازع پر نوجوان کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزا ،جرمانہ

جائیداد کے تنازع پر نوجوان کو  قتل کرنیوالے ملزم کو سزا ،جرمانہ

نوشہرہ (نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل سیشن ججIIIماڈل کر ئمنل ٹرائل کورٹ زاہد گل نے نظام پور خان کوئی میں جائیداد کے تنازع پر 25سالہ نوجوان احتشام کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر۔۔۔

 مرکزی ملزم عباس عرف خانے کو عمرقید بامشقت اور 30تیس لاکھ روپے جرمانے جبکہ اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو بارہ سالہ مزید قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاگیا۔ شریک جرم گل باز،نور باز اور اعتباز گل کو عدم ثبوت پر باعزت بری کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں