میر اکبر کی شمولیت سے جماعت مضبوط‘ الیکشن ہم جیتیں گے ‘فاروق حیدر

میر اکبر کی شمولیت سے جماعت مضبوط‘ الیکشن ہم جیتیں گے ‘فاروق حیدر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر ن لیگ راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آزادکشمیر کو مسائل سے نکالنے اور پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لیے قابل عمل منصوبہ تجربہ کار ٹیم اور پچھلی کارکردگی ہے۔۔۔

 جس کی بدترین مخالف بھی مثالیں دیتے ہیں، مسلم لیگ ن متحد منظم انشاء اللہ اگلے سال حکومت بنانے جارہی ہے ، میراکبر خان کی شمولیت سے نہ صرف ضلع باغ بلکہ آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ کو تقویت ملی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں